سپورٹس ڈیسک
پلوامہ//ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بشارت قیوم نے کل یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ سے ’رن فار جی-20 واکتھون‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔واکتھون کا انعقاد ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پلوامہ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں مختلف تعلیمی زونوں کے سینکڑوں اسکولی بچوں، فیکلٹی اور غیر تدریسی عملے نے حصہ لیا جو بعد ازاں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پلوامہ میں اختتام پذیر ہوا۔ڈی سی نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ہندوستان کی G20 صدارت کے پیغام کو عام طور پر لوگوں اور خاص طور پر اسکول کے بچوں میں پھیلانا ہے۔انہوں نے طلباء کی ریلی کے انعقاد پر یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی اور زور دیا کہ اس سے طلباء میں G-20 سمٹ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ طلباء اور سول سوسائٹی کے ممبران کو اس میں شامل کریں تاکہ عام لوگوں کو سمٹ کے حوالے سے مناسب معلومات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے محکموں کو مزید ہدایت کی کہ وہ G-20 کی صدارت حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کے تمام تعلیمی اداروں میں سیمینار اور مباحثے کے مقابلوں کا اہتمام کریں۔
جی-20 سمٹ | پلوامہ میں واک تھون کا انعقاد | ترقیاتی کمشنر کاتعلیمی اداروں میں سمیناروںپر زور