سرینگر // پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگرنے کالج میں انڈر گریجویٹ(ایم بی بی ایس ، بی ایس سی پیرا میڈیکس، نرسنگ اور دیگر پیرا میڈیکس) کیلئے کلاسوں کو 15مئی تک بند کردیا ہے۔ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ زیر نمبر 159آر اے(ایس ایس ) بتاریخ 19اپریل 2021میں لکھا گیا ہے کہ میڈیکل کالج کے انڈر گریجویٹ کورسوں( ایم بی بی ایس ، بی ایس سی پیرامیڈیکل اور نیم طبی عملہ کے دیگر کورسوں) میں زیر تعلیم طلبہ کے کلاسز 15مئی تک معطل رہیں گے۔