عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ جاری انسدادملی ٹینسی آپریشنز میں کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے جنرل آفیسر ان کمانڈنگ وائٹ نائٹ کور، لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے ضلع ادھم پور کے دور دراز بسنت گڑھ علاقے کا دورہ کیا۔فوج نے کہا کہ جی او سی وائٹ نائٹ کور لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا اور جی او سی کاؤنٹر انسرجنسی فورس (ڈیلٹا) نے بسنت گڑھ کا دورہ کیا۔فوج نے کہا کہ اس دورے کا مقصد خطے میں جاری سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔جی او سی نے انسداد ملی ٹینسی کی جاری کارروائیوں میں فوجیوں کے غیر متزلزل عزم اور لگن کو سراہا۔