عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مشرق وسطی میں جنگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسرائیل نے ایران کے سمندر کے کنارے پر واقع جنوبی پارس قدرتی گیس فیلڈ پر بمباری کر دی ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی نیچرل گیس فیلڈ ہے، جب کہ تہران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خلیجی ممالک کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور مزید تباہ کن حملوں کی دھمکی دی۔جیسے ہی جنگ 20 ویں دن میں داخل ہوئی، تازہ ترین حملوں نے ایندھن کی سپلائی پر وسیع پیمانے پر حملے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے جو پہلے سے ہی لڑ کھڑا رہی عالمی منڈیوں کو شدید جھٹکا دے سکتا ہے۔یہ نیچرل گیس فیلڈ (ایران میں جنوبی پارس اور قطر میں نارتھ فیلڈ) ایران اور قطر کے درمیان مشترک ہے، جس میں 1,800 ٹریلین کیوبک فٹ سے زیادہ گیس موجود ہے۔ ایران کے گیس کے 40 فیصد ذخائر ہیں۔تہران نے اپنے جنوبی پارس فیلڈ پر حملے کے بعد کہا کہ وہ اپنے توانائی کے شعبے پر مزید کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔سرائیلی فوج نے جنوبی پارس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
وہیں قطر کی سرکاری توانائی کمپنی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ میزائل حملے سے اس کی مرکزی گیس تنصیب میں آگ لگ گئی اور گیس فیلڈ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ دوحہ اپنے رد عمل میں دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔وہیں سعودی عرب نے کہا کہ اس نے مشرق میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو تباہ کر دیا، جب کہ ریاض کے جنوب میں ایک ریفائنری کے قریب بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرا۔تیل کی قیمتیں جو پہلے ہی آبنائے ہرمز کے راستے ٹریفک میں تقریباً مکمل خلل کی وجہ سے آسمان چھو رہی ہیں، ایک بار پھر بڑھ گئیں – جمعرات کو خام تیل کے لیے امریکی بینچ مارک میں تین فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔