یو این آئی
نئی دہلی//صنعتی پیداوار اشاریہ کے مطابق جنوری 2026 میں ملک کی صنعتی پیداوار کی شرحِ نمو 4.8 فیصد رہی۔ جنوری کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گھریلو صنعتی شعبوں میں گزشتہ سال اکتوبر کے بعد جو تیز اچھال آیا تھا وہ نئے سال میں کچھ کم ہو گیا ہے۔وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی جانب سے فوری تخمینوں کی بنیاد پر پیر کو جاری صنعتی پیداوار اشاریہ کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے 10 مہینوں (اپریل-جنوری 2025-26) کے دوران صنعتی پیداوار سالانہ بنیاد پر مجموعی طور پر 4.4 فیصد بڑھی ہے۔ دسمبر 2025 میں صنعتی نمو 8 فیصد اور نومبر میں 6.7 فیصد تھی۔ اکتوبر میں صنعتی پیداوار سالانہ بنیاد پر ستمبر کے 4.6 فیصد سے گھٹ کر 0.4 فیصد پر آگئی تھی جو 14 ماہ کا نچلا سطح تھا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 میں مینوفیکچرنگ شعبے کی شرحِ نمو 4.8 فیصد اور بجلی پیداوار شعبے کی شرحِ نمو 5.1 فیصد رہی۔