سؤل // جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس (کووڈ -19) کے آٹھ نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10،702 ہو گئی ہے اور اس دوران دو افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 240 ہو گئی ۔ ملک بھر میں 134 افراد کو علاج کے بعد قرنطینہ سے فارغ کر دیا ہے جس کے بعد صحت یاب ہوئے لوگوں کی مجموعی تعداد 8،411 ہو گئی ہے ۔