سول//جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنا سالانہ فوجی مشق امریکہ کے ساتھ یکم اپریل سے شروع کرے گا ۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی ۔ جنوبی کوریا جنوری میں امریکہ کے ساتھ اپنے مشترکہ فوجی مشق کو سرمائی اولمپک کے پیش نظر ملتوی کرنے پر راضی ہو گیا تھا ۔ اس کے بعد سرمائی کھیلوں سے قبل جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان دو سال کے وقفہ کے بعد پہلی بار رسمی طور پر بات چیت ہوئی ۔جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع کے مطابق مشترکہ فوجی مشق میں امریکہ کے 17 ہزاراورجنوبی کوریا کے تین لاکھ فوجیوں کے حصہ لینے کا امکان ہے ۔ اس سال ہونے والے مشترکہ فوجی مشق میں امریکہ کے جوہری اسلحہ لے جانے والے جہاز شامل نہیں ہونگے ۔رائٹر