سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے سینٹر فار وومین سٹڈیز اور ریسرچ نے پہلگام کے وانگدیار نامی گائوں میں خواتین کی جانکاری کیلئے ’’خواتین کی جنسی صحت اور پستان کے کینسر‘‘ پر ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ایک دن تک جاری رہنے والے کیمپ میں یونیورسٹی کے سی ڈبلو ایس آر کیمونٹی کیلئے ’’راشٹریہ اچار ششکھیہ ابھیار پروجیکٹ کے تحت منعقد کیا ۔ سی ڈبلو ایس آر ڈائریکٹر پروفیسر تبسم فردوس نے پروگرام کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوے پروگرام میں شامل ہونے والے50خواتین جن کا تعلق پہاڑی قبیلے سے تھا، سے تعارفی سیشن میں حصہ لیا۔پروگرام میں شامل ہونے والی خواتین کو طبی مشکلات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے کافی وقت دیا گیا ۔ پروگرام میں بعد میں انفرادی طور پو خواتین کے ساتھ بات چیت کی گئی اور جانکاری حاصل کی گئی۔ کونسلنگ سیشن میں پروفیسر فردوس کے علاوہ ڈاکٹر روشن آرا، ڈاکٹر شازیہ ملک، ڈاکٹر رابطیہ بزاز بھی موجودتھے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدالباسط ، ڈاکٹر زاہد اور ڈاکٹر سہیل حکاک بھی موجود تھے۔ کونسلنگ سیشن کے دوران خواتین کو چند بنیادی ادویات بھی فراہم کی گئی جن میں Iron ,calciumاور ویٹامن بی شامل ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر پروفیسر فردوس نے تمام مقامی حاضرین کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ خواتین کی اقتصادی بہتری کیلئے تربیتی سینٹر قائم کیا جائے گا۔