جموں//ممبراسمبلی نگروٹہ ونیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے انتظامیہ کولوگوں کی پہونچ تک لے جانے کیلئے فوری اورموثراقداما ت اٹھانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔اس سلسلے میں انہوں نے بی جے پی سے کہاکہ وہ اس بات کی جلدوضاحت کرے کہ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے دور اقتدارمیں معرض وجود میں لائی گئی تحصیل میں اس وقت تک کسی تحصیلدارکو تعینات کیوں نہیں کیاگیاجبکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت نے بھدرواہ میں اسسٹنٹ کمشنرڈیولپمنٹ تعینات کرنے میں غیرمعمولی دلچسپی کامظاہرہ کیا۔لیکن حلقہ انتخاب نگروٹہ کے علاقہ جندرہ میں قائم کیاگیاتحصیل دفتر ابھی تک تحصیلدارکے بغیر ہے ۔راناناگولہ ،دھن اور جندراہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے انتظامی یونٹوں میں ابھی تک درکارعملہ تعینات نہیں کیاگیاہے۔ رانانے کہاکہ عمرعبداللہ کی قیادت والی سرکارنے ریاست میں نوسب ڈویژن، پچاس تحصیلیں اور99نیابتیں معرض وجودمیں لائی تھیں جن میں نگروٹہ کوسب ڈویژن کادرجہ ،جندرہ کوتحصیل کادرجہ دینے اورشبہ اورکٹھار میں نئی نیابتیں وجودمیں لانابھی شامل ہے۔رانانے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے جموں کے ساتھ روارکھے جارہے رویہ کی وجہ سے بات کھل کرسامنے آگئی ہے جولوگ اپنے آپ کوجموں کے لوگوں کاہمدردکہتے ہوئے تھکتے نہیں تھے وہی ان کے مفادات کے ساتھ کھلواڑکررہے ہیں۔ رانانے کہاکہ انہوں نے جموں کے لوگوں کے ان مسائل کوقانون سازیہ میں بارباراٹھایامگرسوائے یقین دہانی کے کچھ بھی حاصل نہ ہوا۔ اس موقعہ پرعوام کی جانب سے پیش کئے گئے متعددمسائل کے بارے میں رانا نے متعلقہ حکام کے ساتھ یہ مسائل اٹھانے اورانہیں حل کروانے کایقین دلایا۔ایم ایل اے گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرکئے جارہے ڈگری کالج جندرہ کمپلیکس کابھی جائزہ لیا۔رانانے کہاکہ اس کمپلیکس پر اب تک 5.50 کروڑروپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔