جموں کے ایک معروف نجی سکول کی عمارت سیل

نیوز ڈیسک
جموں//جے ایم سی نے انٹرنیشنل دہلی پبلک سکول، سنجوان کی ایک عمارت کو سیل کر دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جموں میونسپل کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں جے اینڈ کے کنٹرول آف بلڈنگ آپریشن ایکٹ 1988 کے سیکشن 8 (1) کے تحت سنجوان میں آئی ڈی پی ایس کی غیر قانونی طور پر بنی کثیر منزلہ عمارت کو سیل کر دیا۔مالک نے غیر قانونی طور پر کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کر رکھی ہے اور معزز ٹریبونل کے جمود کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔میونسپل حکام نے جموں شہر کے تمام باشندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ تعمیرات اور تجاوزات کے کسی بھی غیر قانونی کام سے باز رہیں اور شہر کو صاف ستھرا اور منظم بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی کوششوں میں تعاون کریں۔