جموں پارلیمانی حلقہ میں2416پولنگ سٹیشن قائم ہ17.80لاکھ سے زیادہ ووٹر 22 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرینگے

Voting concept in flat design. Hand putting voting paper in the ballot box.

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//26اپریل کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 17.80لاکھ رائے دہندگان 5-جموں پارلیمانی حلقے سے مقابلہ کرنے والے 22 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔جموں پارلیمانی حلقہ ریاسی، سانبہ، جموں اور راجوری سمیت چار اضلاع میں 18اسمبلی حلقوں میں پھیلا ہوا ہے۔ریٹرننگ آفیسر جموں پارلیمانی حلقہ کے دفتر کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جموں پی سی میں 17,80,835رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 9,21,095مرد، 8,59,712خواتین اور 28خواجہ سراء ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے پورے حلقے میں 2416پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں جن میں 18گرین پولنگ سٹیشن، 46پنک پولنگ اسٹیشن اور 18پی ڈبلیو ڈی مینڈ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔گلاب گڑھ (ایس ٹی)، ریاسی اور شری ماتا ویشنو دیوی سمیت تین اسمبلی حلقوں کے ساتھ ریاسی ضلع میں 23,52,62ووٹر ہیں جن میں 12,33,23مرد، 11,19,36خواتین اور تین ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں۔ ان 1393میں سروس ووٹرز (1364مرد، 29خواتین) شامل ہیں۔ ای سی آئی نے ضلع بھر میں 425پولنگ اسٹیشن بنائے ہیں ۔رام گڑھ (ایس سی)، سانبہ اور وجئے پور سمیت تین اسمبلی حلقوں پر مشتمل سانبہ ضلع میں 2,59,198ووٹر ہیں، جن میں 1,32,861مرد، 1,26,336خواتین اور ایک ٹرانس جینڈر ووٹر شامل ہیں۔ ان 10,269میں (10,073مرد، 196خواتین) سروس ووٹرز ہیں۔ ای سی آئی نے ضلع میں 365پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں ۔اسی طرح جموں ضلع، جس میں 11اسمبلی حلقے شامل ہیں جن میں بشنا (ایس سی)، سچیت گڑھ (ایس سی)، آر ایس پورہ-جموں جنوبی، بہو، جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ، جموں شمالی، مڑھ (ایس سی)، اکھنور (ایس سی) اور چھمب شامل ہیں۔ 11,89,389ووٹرز ہیں جن میں 6,13,988مرد، 5,75,378خواتین اور 23ٹرانس جینڈر ووٹرز شامل ہیں۔ ان میں 24,315 سروس ووٹرز (23,768مرد، 547خواتین) بھی شامل ہیں۔ ای سی آئی نے ضلع بھر میں 1488پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں۔اسی طرح راجوری ضلع میں صرف کالاکوٹ- سندربنی اسمبلی حلقہ جموں پارلیمانی حلقہ میں آتا ہے، اس میں 96,986ووٹر (50,923مرد، 46,062خواتین) اور ایک ٹرانس جینڈر ووٹر ہے۔ ان 1845میں (1820مرد، 25خواتین) سروس ووٹرز ہیں۔ ای سی آئی نے اسمبلی حلقہ میں 138پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں۔آر ایس پورہ جموں جنوبی اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 1,24,744ووٹرز (64,687مرد، 60,054خواتین)، تین ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں جن میں 1592سروس شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس حلقہ میں 147پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔اسی طرح ضلع ریاسی کے شری ماتا ویشنو دیوی اسمبلی حلقہ میں سب سے کم 55,737ووٹر ہیں (29,340مرد، 26,397 خواتین بشمول 271سرویس ووٹر) اور انتخابی حکام نے پورے حلقے میں 91پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔