عظمیٰ نیوز سروس
جموں//نریندر مودی حکومت کی ترقی اور غریب نواز پالیسیوں سے متاثر ہو کر، آکاش سنگھ سلتھیا ممتاز سماجی کارکن نے پانچ سو نوجوانوں کے ساتھ رویندر رینا ریاستی صدر بی جے پی جموں کشمیر، یووا مورچہ کے صدر ارون پربھات کی قیادت میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔رویندر رینا نے اس موقع پر کہا کہ جموں و کشمیر کے پورے طول و عرض میں تبدیلی کی لہر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی پارٹیوں کو الوداع کہہ رہے ہیں
اور بڑی تعداد میں بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ اس لیے ممکن ہوا ہے کیونکہ انہیں احساس ہوا ہے کہ مودی حکومت نے پچھلے نو سال میں شاندار کام کیا ہے اور تمام شعبوں میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی ہے۔ مودی حکومت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے تمام طبقات کے لوگوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض نعرے بازی کے بجائے نریندر مودی حکومت نے زمینی سطح پر حقیقی کام کیا ہے جس کی ہر کسی نے بے حد تعریف کی ہے خواہ وہ علاقہ، مذہب یا ذات سے تعلق رکھتے ہوں۔سرجیت سنگھ سلاتھیا نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی حکومت نے نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کیا ہے اور صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، سڑک کے رابطے کے شعبوں اور سماجی تحفظ کی اسکیموں میں بھی زبردست کام کیا ہے، جس نے باوقار زندگی گزارنے والے لوگوں کے ساتھ امن، ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز کیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارون پربھات سنگھ نے تمام نوجوانوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور یہ بھی یقین دلایا کہ بی جے پی واحد
پارٹی ہے جس نے جموں کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ انصاف کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آکاش سنگھ سلاتھیا نے بی جے پی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اور پارٹی کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی کے نصب العین اور نظریے کو گراس روٹ لیول پر لے جانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔