عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈار انٹرپرائزز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191/5 کا بڑا مجموعی سکور کیا جس میں عمران ہارون نے قیمتی 69 اور عاقب نے 48 رنز بنائے۔ میچ کی شاندار کارکردگی ایلیگینٹ سٹرائیکرز کی طرف سے آکاش ایوب کی تھی جو گیم چینجرثابت ہوئی جس نے صرف 23 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ہریر نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔شاندار ٹیم ورک اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلیگینٹ سٹرائیکرز نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔