سرینگر // جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے روز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 150سے زیادہ رہی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دورران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 58ہزار 138ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 166افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 324979ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں کے کٹرا میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4406ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میںسنیچر کو 5سفر کرنے والوں سمیت مزید 166افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں29جموں جبکہ137کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 137افراد میں 4 بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 133مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے137افراد میں سب سے زیادہ77افراد سرینگر میں متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارہمولہ10، بڈگام میں16، پلوامہ میں9، کپوارہ میں6، اننت ناگ میں4، بانڈی پورہ میں3، گاندربل میں 8، کولگام میں4 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 2ہزار 28ہوگئی ہے۔ کشمیر صوبے میں مسلسل5ویںروز بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2241بنی ہوئی ہے۔ جموںصوبے میں سنیچر کو مزید 29افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے1بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کے بعد جموں پہنچے جبکہ دیگر28افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 29متاثرین میں ضلع جموں میں 2، ادھمپور میں0، راجوری میں3، ڈوڈہ میں14،کٹھوعہ میں1،کشتواڑ میں 6،پونچھ میں 0،ریاسی میں1جبکہ سانبہ میں1اور رام بن میں کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا ہے۔متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار951تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں سنیچر کومسلسل دوسرے دن بھی ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ۔ مرنے والے شخص کو چند دن قبل شری ماتا ویشنو دیوی اسپتال کٹرا میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ سنیچر کو فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2165ہوگئی ہے۔