جموں و کشمیر اسمبلی میں ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا رینو مہاجن نے جموں وکشمیر میں نیشنل اِی۔ وِدھان کی عمل آوری کا جائزہ لیا

جموں//جموںوکشمیر اسمبلی میں پیپرلیس کام کاج کو متعارف کرنے اور این آئی سی جے اینڈ کے کی طرف سے جموںوکشمیر میںنیشنل اِی۔ وِدھان عملانے کے لئے تیار کی گئی تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ ( ڈی پی آر ) پر تبادلہ خیال کر نے کے لئے سیکرٹری لیجسلیٹیو اسمبلی رینو مہاجن نے سٹیٹ پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ کم نیوا (ایس پی ایم یو) کے ممبران کے ساتھ اس سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی۔رینو مہاجن نے ممبران کو مطلع کیا کہ نیشنل اِی۔ وِدھان ( این اِی وِی اے ) ڈیجیٹل اِنڈیا پروگرام کے تحت ایک مشن پروجیکٹ ( ایم ایم پی ) ہے ۔ وزارتِ پارلیمانی اَمور قانون سازوں کے ساتھ تمام 31 ریاستوں اور یوٹیز میں اس کی عمل آوری کے لئے نوڈل وزارت ہے۔اِی ۔ وِدھان کے لئے فنڈنگ ایم او پی اے اوروزارت الیکٹرانکس اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی( ایم آئی اِی ٹی وائی ) سے فراہم کی جاتی ہے ۔نیوا کی فنڈنگ مرکزی معاونت والی سکیم کے ذریعے اور یوٹیز کے لئے مرکزی حکومت سے صدفیصد فنڈنگ ہے۔یہ جموںوکشمیر کے لئے سنہری موقعہ ہے کہ وہ ڈیجیٹلائزیشن کے مقصد کو حاصل کریں جیساکہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے تصور کیا تھا۔رینو مہاجن نے کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا کہ لیفٹیننٹ گورنرجموںوکشمیر اور چیف سیکرٹری یوٹی نے اِس پروجیکٹ میں گہری دِلچسپی ظاہر کی ہے اور بغیر کسی تاخیر کے مفاہمت نامہ کے لئے رضامندی دی گئی جس پر ایم او پی اے نے دستخط کئے تھے۔انہوں نے ممبران کو مطلع کیا کہ سال 2019 میںمرکزی وزارتِ پارلیمانی اَمور نے جموںوکشمیر ریاستی لیجسلیچر میں این اِی وِی اے پر دو روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد کیا اور وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا اور اس وقت کے سپیکر اور چیئرمین لیجسلیٹیوکونسل کی شاندار کامیابی کے لئے مبارک باد دی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم ( ٹیم ) ہریانہ ودھان سبھا ، گجرات اور دیگر ریاستوں اور جموں وکشمیر یوٹی کا دورہ کریںگے تاکہ وہاں کے کام کاج او رکارروائی کو جان سکیں جو کہ ہمارے لئے صحیح طریقے سے پروجیکٹ کو نافذ کرنے میں کافی مدد گار ثابت ہوں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر اسمبلی کو جلد ہی ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ ایوان کی کارروائی میںتوجہ طلب آرڈیننس بِل اور سیشن کی کارروائی کے دوران دیگر قانون سازی کے کام کے لئے کاغذکی ایک بڑی مقدار کا اِستعمال کیا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا،’’اِس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اور ماحولیات کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔‘‘ممبران نے اَپنی قیمتی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ سیکرٹری لیجسلیٹیو اسمبلی جموںمیں نئی تعمیر شدہ اسمبلی بلڈنگ میں اس پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کا معاملہ چیف سیکرٹر ی کے ساتھ اُٹھاسکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ میٹنگ میں پروجیکٹ کی دیگر تکنیکی منظوریوں پر بھی بحث کی گئی ۔سیکرٹری نے تجاویز سنیں اور آئی ٹی اِنچارج اسمبلی جے کے ایل اے کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمام ممبران کو پروجیکٹ کے بارے میں ڈی پی آر اور نیوا گائیڈ لائنز کی کاپی فراہم کریں تاکہ وہ پروجیکٹ کے ہر پہلو سے واقف ہوں۔