جموں //الیکشن کمیشن آف انڈیا کی خود مختاری بحال کرنے کی وکالت کرتے ہوئے نیشنل پینتھرز پارٹی کے چیر مین ہرش دیو سنگھ نے بی جے پی کی جانب سے اپنے سیاسی مفادات کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے معاملات میں مبینہ طور سے مداخلت کرنے کی مذمت کی۔ا پیر کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںے کہا کہ متعدد ایسے وقعات ہیں جن سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی الیکشن اتھارٹی آف انڈیا کے دائرہ اختیار والے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریست جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ بی جے پی کی الیکشن کمیشن کے کام میں بی جے پی کی مبینہ مداخلت ہے۔پریس کانفرنس میں بی جے پی کی جانب سے ریاست میں اسمبلی انتخابات اکتوبر۔نومبر2019میں منعقد کرنے کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے اختیارات کا استعمال کرکے یہ فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا الیکشن شیڈول جاری کرنے کیلئے مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار سے صلاح و مشورے لے رہی ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ مرکزی سرکار جمہوری اصولوں کی بغیر کسی قدر کے نظام کو اپنے مفاد کے تحت چلاتی ہے۔انہوں نے حال ہی میںالیکشن کمیشن کے تضاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر اشوک لواسہ کے بیان نے اسے مزید تصدیق کی ہے۔ہرش دیو نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ریاست میں جمہوری سرکار کو بحال کرنے کیلئے فوری طور فیصلہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید تاخیر سے کمیشن کی شبہیہ خراب ہو سکتی ہے۔پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی سیکرٹری گگن پرتاپ سنگھ بھ موجود تھے۔