جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کی جانب سے یہاں پیر کے روز جموں ۔امبپھلا ۔جانی پور ہائی کورٹ روڈ پر ٹریفک کی پریشانیاں حل کرنے کیلئے ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مومینٹ کے ریاستی صدر سنیل ڈمپل نے ریاست کے گورنر سے جموں میں ٹریفک مسلہ حل کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے مبینہ لالزام لگایا کہ جموں شہر میں ٹریفک اہلکار لگاتار سے لوگوں کو ٹریفک چالان کرکے حراساں کر رہے ہیں ۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ محکمہ ٹریفک کو جموں شہر میں روزانہ کی بنیادوں پر ہر روز 50سے100 چالان کرنے کا ہدف دیاگیا ہے ،جس سے عام لوگوں کو پریشانیاں ہوتی ہیں۔انہوںنے ٹریفک مسلہ کا حل کرنے کیلئے ریہاڑی چنگی۔ جیول چوک فلائی اور تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے سرکار سے میٹرو ٹرین شروع کرنے اور امبپھلا مانڈہ سے جانی پور ہائی کورٹ سے روپ نگر،بن تالاب سے اکھنور تک رنگ روڈکی تعمیرکا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بن تالاب سے رانجن ،متھوار ، اکھنور سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے ،جسکی وجہ سے یہ سڑ قابل آمد و رفت نہیں رہ گیا ہے اور سرکار سے اس سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین میں دلیپ کمار، مہندر کمار، رام دیال، رمشی کمار، شام سروپ، جگدیش راج، منجیت آنند، سیتا رام ،سبھاش ڈوگرہ،پون کمار،ہیپی، گلشن گپتا، لکی صوری، راجیش گپتا، رمن گپتا، بال کرشن ، بابو ،رمیش چندر مہاجن، چمن پوار، پاپا ،ونود راج کھجوریہ و دیگران بھی شامل تھے۔