جموں //جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کی جانب سے یہاں جمعہ کے روز ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین گورنر انتظامیہ کی جانب سے امر ناتھ جی یاتریوں کیلئے مبینہ طور سے لنگر منعقد کرنے میںحوصلہ شکنی کرنے کی مذمت کی گئی ،مظاہرین نے مبینہ الزام لگایا کہ گورنر انتظامیہ یاترویں کی رجسٹریشن میں بھی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مومینٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے گورنر ستیہ پال ملک سے انتظامیہ کو ہدایت دینے کی اپیل کی ،تاکہ وہ لنگر منعقد کرنے والوں ، عطیہ دینے والوں ،اور مفت لنگر منعقد کرنے والوں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے شرائن بورڈ کو متنبہ کیا کہ لنگر منعقد کرنے والوں سے کوئی بھی سیکورٹی ڈیپازٹ نہ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنا پولیس کی ذمہ واری ہے اور ٹرانسفارمر یا جنریٹر محکمہ بجلی کی ذمہ واری ہے۔انہوںنے انتظامیہ سے یاترا خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کیلئے موثر انتظامات فراہم کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے یاتریوں کے لئے بہتر طبی سہولیات ،صفائی و ستھرائی ،بجلی اور پینے کے پانی کی سہولیت فراہم کرنے کی اپیل کی ۔انہوں نے یاترا کیلئے معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوںنے رجسٹریشن میں مبینہ کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔مظاہرین میں شام سروپ گپتا، منجیت آنند، انیل ابرول، اوم پرکاش، سچین سوئی، چونی لعل بھٹ، ہربنس ٹنڈن و دیگران بھی شامل تھے۔