جموں// جموں و کشمیر گولف اوپن بدھ کے روز یعنی7 ستمبر سے جموں توی گولف کورس میں شروع ہوگا جو 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔بھارت کے سرفہرست پیشہ ور گولفرز میں اولمپیئن ادیان مانے، راشد خان، خلین جوشی، یوراج سنگھ سندھو، دفاعی چیمپئن ہنی بیسویا، منو گنڈاس، کرندیپ کوچر اور ارجن شرما کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں سری لنکا کے متھن پریرا اور این تھنگاراجا کے علاوہ بنگلہ دیش کے جمال حسین کے نام نمایاں ہیں۔ جموں و کشمیر کے کھلاڑی مقامی چیلنج کی قیادت کریں گے۔ ان میں پیشہ ور پون پریہار، فیاض احمد لانگو، راگھو واہی، پون پریہار، محمد دین پودے کے ساتھ ساتھ شوقیہ کھلاڑی پربھنور سنگھ، ویدانت ہانڈا اور زبیر حسن زرگر شامل ہیں۔جموں و کشمیر اوپن 7ستمبر سے جموں توی گولف کورس میں شروع ہو گا۔ محکمہ سیاحت کے اسپیشل سکریٹری امرجیت سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر ٹوراِزم کی طرف سے پیش کردہ جموں اور کشمیر اوپن کے دوسرے ایڈیشن کے لیے PGTI اور پیشہ ور گولفرز کا جموں میں خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال وادی کشمیر میں ایک کامیاب افتتاحی ایڈیشن کے بعد، ہم اس سال جموں خطے میں ہندوستانی پیشہ ور گولفرز کی میزبانی کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے دونوں خطوں میں گولف اور گولف ٹورازم کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ جو بین الاقوامی گولف کے نقشے پر مقامی صلاحیتوں کو اپنی مہارت دکھانے کا موقع میسر کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ میگا ایونٹ جنوبی کشمیر کو ملک میں گولف کے لئے ایک عام مرکز کے طور پر پیش کرنے کا بھی موقع ہے۔یہ جموں کشمیر اوپن 2022 جموں کشمیر میں گولف کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہمارے مقاصد کا ایک اہم حصہ ہے۔ جموں و کشمیر کو شاندار گولف کورس جیسے رائل اسپرنگ گولف کورس سرینگر، پہلگام گولف کورس ،گل مرگ اور جموں توی گولف کورس سے نوازا گیا۔