سرینگر//جموں و کشمیر کیرم ایسوسی ایشن کے تمام ممبران اور عہدیداروں کی سالانہ جنرل کونسل کل یہاںسری نگر میں منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عادل رشید شاہ کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، صدر نے جموں و کشمیر کیرم ایسوسی ایشن کی طاقت، صلاحیت اور جسمانی فٹنس کو بحال کرنے کا حکم دیا۔ جموں و کشمیر کے اضلاع اور UT میں کیرم کے کھیل کو کیسے فروغ دیا جائے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کی ضلعی اکائیوں سے کہا گیا کہ وہ تمام اضلاع میں مقامی ٹورنامنٹس کا انعقاد کریں، تاکہ ٹیلنٹ سامنے آئے اور قومی سطح کے ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ رؤف ترمبو، سابق ممبر جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نے بطور آبزرور اور مہک محبوب خان نے الیکشن کی ریٹرننگ آفیسر کے طور پر الیکشن میں شرکت کی۔