عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// آکاش بیجو کی جموں و کشمیر پریمیر لیگ میچ جاری ہیں۔تازہ میچ میںٹیم برڈ کرکٹ کلب نے گاندربل گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گاندربل گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 170/9 رنز بنائے۔ وسیم کروز اور خورشید نے بالترتیب 41 اور 40 رنز بنائے۔ ٹیم برڈ کی جانب سے مہران نثار اور تجمل اشرف نے بالترتیب 3 اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عارف صوفی مین آف دی میچ قرار پائے۔جواب میں ٹیم برڈ نے ہدف 20ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ٹیم برڈ کی جانب سے عارف صوفی نے 52 اور شبیر مولوی نے 54 رنز بنائے۔ گاندربل گلیڈی ایٹرز کے خورشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم برڈ نے پوائنٹس ٹیبل میں کھاتہ کھول دیا۔ دوسرے میچ میںسلطان وارئرس نے BTC پر 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ بی ٹی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159/10 رنز بنائے، مظفر براوو نے 65 رنز بنائے۔ سبودھ بٹی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تھے جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 37 رنز بنائے اور 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بی ٹی سی کی جانب سے سمیر بیل اور مظفر براوو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سلطان وارئرس نے ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔