سرینگر // پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے یو ٹی جموں و کشمیر اور لداخ کے 93 پولیس افسران ،عہدیداروں کے حق میںترقیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔دلباغ سنگھ کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے لداخ یونین ٹیریٹری کے 16 سب انسپکٹر کو انسپکٹر ، 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو جے اینڈ کے ایگزیکٹو کیڈر کے سب انسپکٹر کے علاوہ 55 افسران کو ترقی سے نوازا ہے ۔ عہدیداروں کو گریڈ پروموشن دیا گیا ہے۔ترقی یافتہ پولیس افسران واہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ، ڈائریکٹر جنرل پولیس نے امید ظاہر کی کہ وہ مزید جوش وخروش کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ادھر دلباغ سنگھ نے 80 پولیس اہلکاروں کے حق میں 60 لاکھ روپے کے ریٹائرمنٹ گفٹ کو منظوری دی ہے ۔محکمہ میں ان کی خدمات کی تعریف کے طور پر دلباغ سنگھ نے جموں و کشمیر پولیس کے 80 پولیس اہلکاروں کے حق میں 60 لاکھ روپے کا ریٹائرمنٹ گفٹ منظور کیا ہے جو اپنی خدمات سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔پی ایچ کیو جے اینڈ کے آرڈر نمبر 2983 کے مطابق ریٹائرمنٹ کا تحفہ 80 پولیس اہلکاروں کے حق میں منظور کیا گیا ہے جن میں 5گزیٹیڈ آفیسر ، 39 نان گزٹیڈ آفیسر ، 19 ماتحت اور 7 پیروکار شامل ہیں.یہ اہلکار محکمہ کے مختلف یونٹس اور ونگز سے تعلق رکھتے ہیں۔ریٹائرمنٹ کا تحفہ پچاس ہزار روپے ہر ایک پولیس ملازمین کے حق میں ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت کنٹری بیوٹری پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کیا جاتا ہے۔ یہ تحفہ ان کی خدمات کے لیے تعریف کی علامت ہے۔