جموں // جموں صوبے میں جمعرات کو 100افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں ایک گورنمنٹ سکول ٹیچر سمیت 61افراد کا تعلق جموں ضلع سے تھا ۔ ضلع جموں کے 61متاثرین میں 56مقامی جبکہ 5سفر کرنے والے ہیں۔ محکمہ صحت کے71جگہوں پر اپنی ٹیمیں نصب کی تھی اور ٹیسٹنگ کا عمل جاری تھا ۔ جموں صوبے میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ دو سکول ٹیچروں کی رپورٹیں مثبت آئیں جو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نئی بستی میں تعینات ہے۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نئی بستی کے پرنسپل سرجیت سنگھ نے بتایا ’’ ایک استاد پہلے سے ہی چھٹی پر تھا اور بدھ کو اسکی رپورٹ مثبت آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ان ہم نے پورے عملہ کی ٹیسٹنگ کی لیکن جمعرا ت کوایک کیرپورٹ مثبت آئی۔چیف میڈیکل آفیسر جموں ڈاکٹر جے پی سنگھ نے بتایا کہ 61کیسوں میں 11رابطے، 21مریض جبکہ 24کی رپورٹ بلاترتیب ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آئی ۔انہوں نے کہا کہ اس سرکاری سکول کی رپورٹ مثبت آئی۔ ایک اور افسر نے بتایا ’’ 2ہزار آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو دنوں کے دوران لیبارٹریوں پر کافی دبائو ہے۔ .”پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سدن نے کہا کہ لیبارٹریوں پر مزید دبائو بڑیھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں7لیبارٹریوں میں ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔مثبت کیسوں میں ادھپورہ میں 4، راجوری میں 4، ڈوڈوہ میں ایک ، کٹھوعہ میں 21، سانبہ میں 6اور پونچھ میں 3شامل ہیں۔