جموں //نیشنل پنتھرز پارٹی کے سرپر ست پروفیسر بھیم سنگھ نے جمعہ کو جموں میں پیش آئے تشددکے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی عوام سے اپیل کی کہ وہ آپسی بھائی چارے کو بر قرار رکھیں ۔پلوامہ واقعہ کے سلسلہ میں جموں میں کئے گئے احتجاج کے دوران جموں کے مختلف علا قوں میں کشمیر ی اور مسلمانوں کیساتھ پیش آئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سماج کی تعمیر و ترقی اور اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے یکجا ہو کر کام کریں ۔گزشتہ روز گوجر نگر علا قہ میں پیش آئے واقعہ کے سلسلہ میں بولتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ پنے غصے پر قابو کرتے ہوئے آپسی بھائی چارے کو قائم رکھنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔