نیوز ڈیسک
جموں //جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز جموں کے کھور علاقے میں ہوائی جہاز کی شکل کا ایک غبارہ برآمد کیا جس پر ‘PIA’ لکھا ہوا تھا۔پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا گیا، جموں کے کھوو علاقے سے ایک غبارہ ملا جس پر پی آئی اے لکھا ہوا تھا۔ادھربی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں، اتوار کو امرتسر میں ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے قریب منشیات لے جانے والے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ کلو ہیروئن لے جانے والی بغیر پائلٹ ڈرون کو ککڑ گاؤں میں مار گرایا گیا۔اس سے گاؤں ککر سے 5 کلو ہیروئن ضبط کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دو افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔