سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں یونیورسٹی میں آل انڈیا انٹر یونیورسٹی فینسنگ ( مرد اور خواتین ) چمپئن شپ 2022-23 ء کا آغاز کیا ۔ اس پُروقار تقریب میں ملک بھر کی 100 یونیورسٹیوں کے زائد اَز 1000 فینسرحصہ لے رہے ہیں ۔ دورانِ تقریب لیفٹیننٹ گورنر نے مقابلہ کا ماسکوٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن جموں یونیورسٹی کے شعبہ جاتی کیلنڈر کو بھی جاری کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے ملک بھر سے فینسروںسے بھی خطاب کیا جو چمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ منوج سِنہانے کہا کہ یہ منفرد اور غیر معمولی چمپئن شپ واقعی متاثر کُن ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اس طرح کے کھیلوں کے مزید ایونٹوں کو قابل بنائے گا، اس کی حوصلہ افزائی کرے گا اور مستقبل کی صلاحیتوں کی شناخت اور جموں و کشمیر یو ٹی میں دیرپاکھیلوں کی تحریک کا باعث بنے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی کھیل میں مقابلہ کرنا بذات خود ایک فتح ہے اور فینسروں کیلئے یہ نظم و ضبط ، توازن ، ذہنی چستی اور خود اعتمادی سیکھنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سماجی ادارے کھیل مساوات اور معاشی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں جس سے پوری کمیونٹی کو فائدہ ہوتا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنرنے گلوبلائزڈ دُنیا میں کھیلوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ’’ کھیل دُنیا میں تبدیلی کا ذریعہ بن سکتے ہیں اور تبدیلی چیلنج کو قبول کرنے سے شروع ہوتی ہے ۔ ‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے میرا منتر یہ ہے کہ اپنے آپ پر شک کرنا چھوڑ دیں اور پوری لگن کے ساتھ زندگی میں جو آپ واقعی چاہتے ہیں اس پر عمل کریں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پختہ عزم ، محنت اور ایمان کے ساتھ کھلاڑی اَپنا مستقبل خود ترتیب دے سکتے ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کھیل ماحولیاتی نظام میں ہونے والی تبدیلی کے بارے میں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں اِنڈیا کھیلوں کی ایک زبردست طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے ۔ ہماری توجہ کھیلوں کی دیرپا ترقی کی طرف مرکوز ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ بہتر کھیل بنیادی ڈھانچے نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اِضافہ کیا ہے ۔