جموں میںپرامن ووٹنگ کی توقع ۔ 31پولنگ مراکز بین الاقوامی سرحد کے نزدیک

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ بندی اور نیم فوجی دستوں کی بھاری تعیناتی کے پیش نظر، ادھم پور لوک سبھا حلقہ کے 2,637 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل پرامن رہنے کی امید ہے۔جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پولے نے کہا کہ پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادھم پور لوک سبھا نشست میں’’2,637 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 31 کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع ہیں۔ پولے نے بتایا، “جمعہ کو آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ووٹنگ کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیس اور سی اے پی ایف اہلکاروں کی مناسب تعیناتی کے ساتھ حفاظتی اقدامات فول پروف ہیں،”