بانہال // جموں کشمیر پولیس نے جموں سرینگر شاہراہ کو اپریل اور مئی کے مہینوں میں جمعہ کے بجائے بدھ کو ٹریفک کیلئے بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔جوائنٹ ڈائریکٹر آر اینڈ بی سیول سیکریٹریٹ کی جانب سے پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل( ٹریفک) کے نام ایک خط روانہ کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ شاہراہ کی مرمت کیلئے ہفتے میں جمعہ کو دونوں جانب سے غاڑیوں کی آمد و رفت بند کرنے کیلئے جو احکامات پہلے نافذالعمل تھے ان میں تھوڑی سی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اب جمعہ کے بجائے اپریل اور مئی کے مہینوں میں بدھ کو ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہا کرے گی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے احکامات کے تحت 14، 21اور2814اپریل کے علاوہ مئی کے مہینے میں 5،12،19اور 26مئی کو شاہراہ دونوں طرف کے ٹریفک کیلئے بند رہیگی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹریفک سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ٹریفک افسران کو اس ضمن آگاہی دیں تاکہ سرکاری احکامات پر عملدر آمد ہوسکے اور مرمت کا کام بھی کیا جائے۔