جموںوکشمیر میں اساتذہ کی جی پی ایس پر مبنی حاضری شروع طلباء اَپنے اساتذہ کی کارکردگی کے بارے میں آن لائن ماہانہ فیڈ بیک دے پائیں گے،دو ایپلی کیشنز لانچ

نیوز ڈیسک
جموں// چیف سیکرٹری ڈاکٹر اَرون کما رمہتا نے دو ایپلی کیشنز کا آغاز کیا جس کی رو سے چھٹی جماعت اور اس سے اوپر کے طلباء اَپنے اساتذہ کی کارکردگی کے بارے میں آن لائن ماہانہ فیڈ بیک دیں گے اور اساتذہ جی پی ایس پر مبنی اَپنی روزانہ حاضری اَنجام دیا کریں گے ۔اِن دو ایپلی کیشنز کے آغاز کرنے سے جموںوکشمیر ملک میں ایسا کرنے والا پہلا بن گیا۔تقریب میں پرنسپل سیکرٹری تعلیم ، ایم ڈی سماگراہ شکھشا ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر / جموں ، ڈائریکٹر اسٹیٹس ، سیکرٹری جے کے بی او ایس اِی اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر ارو ن کمار مہتا نے ان ایپلی کیشنز کو تیار کرنے کے لئے محکمہ کی ستائش کی اور انہیں تعلیمی شعبے کو اعلیٰ کارکردگی اور جوابدہی کی طرف لے جانے کے لئے طاقتور ٹولز قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایپلی کیشنز اِس بات کو یقینی بنائے گی کہ نچلی سطح سے ان لوگوں کی طرف سے مستند فیڈ بیک آئے جو براہِ راست سیکھنے کے عمل میں شامل ہیں۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اعلیٰ سطح پر پیش رفت کی نگرانی کریں تاکہ نتائج میں خاطر خواہ بہتری آئے ۔اُنہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے میں اَساتذہ قابلیت اور تربیت کے لحاظ سے بہترین ہیں اور انہیں بہتر نتائج کو یقینی بنانے کے لئے صرف تعلیمی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔چیف سیکرٹری نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ اساتذہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹوں کا تجزیہ کرتے ہوئے اس فیڈ بیک کو ایک معیار بنایا جائے ۔ اُنہوں نے کہاکہ جو اَساتذہ اَچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور وقت کی پابندی کرتے ہیں اور جو طلباء سے اَچھی رائے بھی لیتے ہیں انہیں محکمہ کی طرف سے انعام دیا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے اَساتذہ کو کیریئر کی ترقی اور دیگر سفارشات میں ترجیح دی جانی چاہئے۔اِس سسٹم کو ’’سمیکشا‘‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ یہ اَصل کلاس روم میں اَساتذہ کی اِن پُٹ کے حوالے سے حقیقی کارکردگی کی عکاسی کرے گا جس میں موضوعیت کے لئے کوئی جگہ نہیں بچے گی۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ طلباء کے فیڈ بیک فارمز کو اِدارے میں تدریسی سیکھنے کی مختلف تکنیکوں پر طلباء سے فیڈ بیک حاصل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اِس کے علاوہ اَساتذہ کو ان کی اِن پُٹ اور نتائج کی تصدیق کے لئے منفرد یُوزر نام اور پاس ورڈ بھی دئیے جائیں گے۔ اساتذہ کی جامع رِپورٹ تمام سطحوں پرمثلاً ، ایچ او آئیز، زیڈ اِی او، سی اِی او، ڈی ایس اِی کے/ جے اور درجہ بندی میں یوٹی سطح پر نظر آئے گا۔محکمہ نے اَساتذہ اور سکولی ماحول سے متعلق کچھ 25پیرا میٹروں ( سوالات) پر کا م کیا ہے جن میں سے 2اِختیاری ہیں۔ سکول اور ٹیچر پر مبنی سوالنامے کو طلباء کو ماہانہ بنیادوں پر ایک بار پُر کرنے کی ضرورت ہے جس میں انہیں بہترین ، بہت اچھے، اچھے، اوسط اور اوسط سے کم نتائج کے ساتھ 5نکاتی پیمانے پر درجہ بندی کرنا ہوگی جیسا کہ شروعاتی تقریب میں بتایا گیا تھا۔آج لانچ کی گئی ایک اور ایپ JK Attendance-SEDاینڈ رائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر ڈائون لوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے ۔ ایپلی کیشن اَساتذہ کی یومیہ حاضری کو یہاں تک کہ ڈائریکٹرز اور سی اِی اوز کو بھی دیکھے گی۔ ایپلی کیشن جیو کوآرڈینیٹس کے ساتھ ملازم کی لائیو لوکیشن حاصل کرے گی اور یہاں تک کہ اسے مخصوص وقت سے باخبر رہنے کی اِجازت دے گی۔حاضری نظام سے کاغذی کارروائی کم ہوگی اور وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔ یہ ڈپلی کیٹ ڈیٹا کے اِندراجات کو ختم کرے گا اور تمام سکولوں میں حاضری کے اِنتظام کو بہتر بنائے گا۔یہی ایپلی کیشن ملازمین کو چھٹی کی درخواست آن لائن کرنے کے قابل بنائے گی۔ یہ اسے خود بخود ضروری منظوری کے لئے بھیج دے گا اور اس کے چھٹی والے اکائونٹ کو اعلیٰ حکام کے دیکھنے کے لئے محفوظ رکھے گا۔بعد ازاں، چیف سیکرٹری نے ’ ہول سکول سیفٹی ‘مینوئل بھی جاری کیا ۔اُنہوں نے اسے محکمہ کی طرف سے تیار کردہ ایک اِنتہائی اہم دستاویز قرار دیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ ہمارے بچوں کی حفاظت سب سے اہم ہے ۔اُنہوں نے اعلان کیا کہ یہ دستاویز اہم ہے اور بچوں کو خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے جامع نقطہ نظر فراہم کرتی ہے۔پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم آلوک کمار نے اِنکشاف کیا کہ حفاظتی دستورالعمل کے علاوہ تمام ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کو محکمہ نے اَپنے عملے اور وسائل کو اِستعمال کرتے ہوئے اِن ۔ہائوس تیار کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں کہ ڈائریکٹوریٹ آف سماگرا ہ شکھشانے اس سلسلے میں کلیدی ریسورس پرسن کو تربیت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سی اِی اوز، ڈی آئی اِی ٹی ، پرنسپلوںاور اساتذہ کی رہنما خطوط کے مطابق ضروری معلومات بھی دی گئی ہے جو ہمارے بچوں کے سامنے آنے والی مختلف قسم کی کمزوریوں اور ان کے علاج کو واضح طور پر بیان کرتی ہے۔ موجودہ وبائی امراض پر ایس او پیز یعنی ہر متعلقہ فرد کا کردار اور ذمہ داریاں دستاویز کو ایک جامع حوالہ دستاویز بناتی ہیں۔مینول میں کہا گیا ہے کہ یہ سماگراہ شکھشا کا ایک پہل بھی ہے جو بچوں کے لئے ان کے گھروں سے شروع کر کے ان کے سکولوں اور محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔