عظمیٰ نیوز سروس
جموں// محکمہ بجلی کا ایک لائن مین نیو رہاڑی علاقے میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے دم توڑ گیا۔اس کی شناخت ہیم راج کے طور پر ہوئی ہے جو جموں ضلع کے بجالتا کا رہنے والا ہے۔مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ نیو رہاڑی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر بجلی کے کھمبے میں صبح آگ لگ گئی۔مقامی لوگوںنے دعویٰ کیا ’’ہم نے متعلقہ محکمے کو مطلع کیا اور اس کے مطابق ایک لائن مین مرمت کا کام کرنے آیا۔ تاہم، مبینہ طور پر اسے بجلی کا جھٹکا لگا، اور اس کی جان چلی گئی۔ برقی چنگاری کی وجہ سے بجلی کا کھمبا پگھل گیا تھا‘‘۔اس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔