عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی// اگلے ہفتے جے پور اور نئی دہلی میں فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کی میزبانی کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جب وہ 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے بطور مہمان خصوصی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔میکرون، جو 25 جنوری کو دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں، امکان ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے فوراً بعد جے پور میں ایک روڈ شو میں شامل ہوں گے۔ اشتہار شہر اور گردونواح کے باوقار قلعوں اور محلوں میں بھی ان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایک فرانسیسی وفد پہلے ہی پہنچ چکا ہے اور ضروری انتظامات کرنے کے لیے جے پور میں ڈیرے ڈال رہا ہے، جس میں شہر کے امیر قلعے میں ایک مختصر رکنے کی توقع ہے۔یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں فرانسیسی فوج بھی حصہ لے گی۔ فرانسیسی فوج کی 95 رکنی ٹیم پہلے ہی ہندوستان پہنچ چکی ہے اور وجئے چوک پر پریڈ کی تیاریاں کر رہا ہے۔ تقریب میں دو فرانسیسی رافیل جنگی طیارے کرتب دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ ایک فرانسیسی ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ اور فرانسیسی فوج کی 95 رکنی ٹکڑی بھی اس موقع پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے۔ فرانسیسی غیر ملی فوج کو دنیا کی سب سے ایلیٹ فوج تصور کیا جاتا ہے۔ فرانسیسی فضائی و خلائی فورس نے 75ویں یومِ جمہوریہ پریڈ سے قبل ہفتہ کے روز قومی راجدھانی کے ’کرتویہ پتھ‘ کے اوپر فلائی پاسٹ ریہرسل میں حصہ بھی لیا۔ ڈیفنس سکریٹری گریدھر ارمانے نے جمعہ کے روز جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پریڈ میں فرانس کی 95 رکنی مارچنگ ٹیم اور 33 رکنی بینڈ ٹیم بھی حصہ لیں گی۔ گریدھر نے مزید کہا کہ فضائیہ کے طیارہ کے ساتھ ایک ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارہ اور فرانسیسی فضائیہ کے دو رافیل جنگی طیارے فلائی پاسٹ میں حصہ لیں گے۔