جاپان اور چین کے درمیان باہمی تعاون کی حامل شراکت ضروری

بیجنگ//چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون کی حامل پارٹنر شپ ضروری ہے ۔اسی کے ساتھ چین اور جاپان کو ’صفر رقم کھیل‘کے جال میں آنے سے بچنا اور باہمی تعاون کے حامل پارٹنر بننا چاہیے ۔کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی ممالک کے نمائندوں اور ماہرین نے،جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاپانی اور چینی اداروں کی طرف سے منعقدہ ،” چین،جاپان فورم میں شرکت کی۔فورم کے لئے ویڈیو پیغام میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جاپان سے اپیل کی ہے کہ امریکہ کی، چین کو عالمی اقتصادیات سے نکالنے پر مبنی، کاروائیوں کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے ۔وانگ نے دونوں ممالک کو ابدی ہمسائے قرار دیا اور کہا ہے کہ چین۔جاپان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے خلاف بدنیتی پر مبنی اقدامات کے مقابل چوکّنا ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ’صفر رقم کھیل‘کے جال میں نہیں آنا چاہیے ۔ چین اور جاپان کا، باہمی تعاون کے حامل، پارٹنر بننا ضروری ہے ۔جاپان کے وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا نے بھی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے متعدد شعبے موجود ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنے باہمی تعلقات میں بے اطمینانی کا سامنا ہے ۔ہایاشی نے جاپان اور چین کو علاقائی امن و خوشحالی کی ذمہ دار دو بڑی طاقتیں قرار دیا اور کہا ہے کہ مخلصانہ ڈائیلاگ ا ور تعمیری تعلقات کے لئے کوششیں کرنا ضروری ہے ۔واضح رہے کہ 1972 میں چین اور جاپان کے درمیان ابدی پُر امن اور دوستانہ تعلقات کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے تھے ۔ رواں سال دونوں ممالک دو طرفہ سفارتی تعلقات کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔(یو این آئی)