تیسری کیرم چیمپئن شپ اختتام پذیر

سرینگر// جموں و کشمیر میں کل تیسری کیرم چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔چیمپئن شپ کا انعقاد جموں و کشمیر کیرم ایسوسی ایشن نے ڈیکاتھلون اسپورٹس انڈیا کے تعاون سے کیا تھا، جس میں جموں و کشمیر UT کے 11 اضلاع سے تقریباً 265 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا، یہ ٹورنامنٹ بین الاقوامی کیرم فیڈریشن کے قوانین کے تحت کھیلا گیا تھا، چیمپئن شپ چار مختلف کیٹیگریز میں کھیلی گئی تھی۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عادل رشید شاہ نے کہا کہ اس چیمپئن شپ کے چیمپئن 50ویں (گولڈن جوبلی) سینئر نیشنل کیرم چیمپئن شپ میں J&K UT کی نمائندگی کریں گے جو کہ کلکوٹاری انڈور اسٹیڈیم نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے سلونی رائے (ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس) نے چمپئن شپ کے فاتحین اور رنر اپ کو مبارکباد دی اور 50ویں گولڈن جوبلی سینئر نیشنل کیرم چمپئن شپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو کلکاٹوری انڈور اسٹیڈیم نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔