تیسری کھیلو انڈیا قومی سرمائی کھیل | 17رکنی کمیٹی کے قیام کو منظوری

بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں تیسری کھیلو انڈیا قومی سرمائی کھیلوں کے احسن طور پر انعقاد کیلئے یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے انتظامی سیکریٹری کی سربراہی میں 17رکنی کمیٹی کے قیام کو منظوری دی ہے۔کمیٹی جموں کشمیر میں ان کھیلوں کے انتظامات اور لاجسٹک میں تعاون کو یقینی بنائے گی۔ سرکاری آرڈر کے مطابق اس کمیٹی میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ، محکمہ بجلی کشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹر،جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور سرینگر میں ان کے ہم منصب، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر،ڈائریکٹرمہمان نوازی و تواضع، جموں کشمیر ریجنل ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر،ڈائریکٹر صحت کشمیر، ایس ایس پی سیکورٹی کشمیر کے نمائندے، کمانڈنٹ ایس ڈی آر ایف سرینگر، محکمہ جل شکتی کے چیف انجینئر،جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے سیکریٹری، ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کشمیر،محکمہ ثقافت کے نمائندے جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم نہ ہو اور ڈائریکٹر جنرل فائراینڈڈ ایمرجنسی کے نمائندے ممبران ہونگے۔