تیر اندازی چیمپئن شپ ضلعی سطح کے مقابلے شروع

سری نگر//یہاں یوتھ ہوسٹل  میں کل سے تمام عمر کے لڑکوں کے لیے تیر اندازی کے ضلعی سطح کے مقابلے شروع ہوئے۔چیمپئن شپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر سری نگر بلبیر سنگھ نے کیا۔مقابلے کے دوران، انڈر 14، 17 اور 19 سال کے لڑکے چیمپئن شپ کے لیے اپنے اپنے عمر کے گروپس میں حصہ لیں گے۔50 سے زائد لڑکے ضلعی سطح کے خطاب کے لیے اپنے اپنے عمر کے گروپوں میں تین دن تک مقابلہ کریں گے۔دریں اثناء لڑکوں کے لیے رائفل شوٹنگ کا بنیادی تربیتی کورس (بی ٹی سی) بھی کل انڈور شوٹنگ ہال یوتھ ہوسٹل سری نگر میں شروع ہوا۔