تھنگتا چمپئن شپ ترال کے8کھلاڑیوں نے میڈل حاصل کئے

سید اعجاز

ترال//کنیا کماری میں یکم فروری سے 3فروری تک جاری رہنے والی 28ویں تھنگتا چمپئن شب2022-23میں ترال کے کھلاڑیوں نے پھر ایک بار زبردست کھیل کا مظاہرہ کر کے ترال کانام روشن کیا ۔مقابلے میں کھیلو انڈیا سنٹر ترال کے 8کھلاڑیوں نے مختلف قسم کے میڈل حاصل کر کے علاقے کا نام روشن کیا ہے ۔ان کھلاڑیوں میں ناگہ بل ترال کے فرہان رفیق ولد رفیق احمد ملک ساکن ناگہ بل ترال نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ فرہان ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہے اور اپنے علاقے کا واحد کھلاڑی ہے جس نے نیشنل سطح پر کھیلا ہے ۔چمپئن شپ میں جن باقی کھلاڑیوں نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان میںصاحب سپتین ساکن ترال،رقیہ اکرم دختر محمد اکرم شیخ ساکن کہلیل ترال،ماہرہ منظور ساکن ترال،عابد احمد شاہ ولد محمداشرف ساکن ناگہ بل ترال نے سیلور میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ محمد معین الدین ساکن ترال،صبرینہ اکرم ساکن کہلیل ترال،مہران مقبول ساکن آوری گنڈ کہلیل ترال نے Bronze میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس دورا ن والدین نے ان بچوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرکار سپوررٹس کونسل اور کھیلو انڈیا سنٹر ترال میں تعینات کوچ سجاد احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔