تھائی لینڈ :ٹریفک حادثے کے بعد دھماکے ۔ 2 بچوں سمیت 11افراد ہلاک

بنکاک// تھائی لینڈ میں ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔ٹکر لگنے کے بعد گاڑی میں دھماکہ ہونے سے اسے آگ لگ گئی ، جس سے 12 مسافروں میں سے 11 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مٹراپاپ ہائی وے پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ٹکر لگنے کے بعد گاڑی میں دھماکہ ہونے سے اسے آگ لگ گئی ، جس سے 12 مسافروں میں سے 11 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ہلاک شدگان میں 2 بچے بھی شامل ہیں اور 20 سالہ زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔حادثے کے بعدلگنے والی آگ پر فائر بریگیڈکے عملے نے قابو پا لیا ہے ۔