راجا ارشاد
گاندربل// سالانہ کھیر بھوانی میلہ کل تولہ مولہ گاندربل میں شروع ہوگا. اس سلسلے میں جموں اور ملک بھر سے کشمیری پنڈتوں کی تولہ مولہ آمد شروع ہوچکی ہے اور تولہ مولہ میں میلے کا سماں بندھ چکا ہے.
سنیچر کو ایک خصوصی قافلے میں ساڑھے آٹھ ہزار کے قریب یاتری جموں سے تولہ مولہ کیلئے روانہ ہوئے جن کا یاتری نواس چندر کوٹ میں رام بن ضلع انتظامیہ نے صرف استقبال کیا بلکہ دوپہر کا کھانا کھلا کر تولہ مولہ کیلئے روانہ کیا جس کے بعد دو سو سے زائد گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ آگے بڑھا اور شام تک تولہ مولہ پہنچ چکا تھا.کھیر بھوانی میلہ کل یعنی 22 جون کو گاندربل کے تولہ مولہ، منزگام اور کولگام ضلع میں دیوسر اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لوگری پورہ اور شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ٹکر میں پانچ راگنیہ بھگوتی مندروں پر منعقد ہوگا۔ان مندروں میں سے، بڑے چنار کے درختوں کے سائے میں واقع تولہ مولہ مندر بڑے اجتماعات کا مشاہدہ کرتا ہے، جس میں دنیا بھر سے عقیدت مند آتے ہیں۔پیر کو مندروں میں ‘درشن’ کرنے کے بعد، یاتری ایک دن بعد جموں واپس جائیں گے۔