عارف بلوچ
اننت ناگ// اننت ناگ پولیس نے تفتیش کے دوران لازمی طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہنے پر پولیس اسٹیشن اننت ناگ کے ایک تفتیشی افسر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہے۔ ایف آئی آر نمبر 118/2026 کے تحت پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں توڑ پھوڑ اور طبی عملے پر حملہ کرنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش چار افراد کو جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔تاہم متعلقہ آئی او ملزمین کی گرفتاری کے لازمی تقاضوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ اس طریقہ کار کی خرابی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اننت ناگ مود اشوک ناگپوری نے انچارچ آفیسر کو معطل کر دیا۔ اننت ناگ پولیس قانون کے مناسب عمل کو برقرار رکھنے اور تمام تحقیقات میں جوابدہی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔