ترال//ضلع تعلیمی اسٹینڈنگ کمیٹی پلوامہ کے چیئر مین اور ضلع ترقیاتی کونسل ممبر ترال، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ اورڈی ای پی او پلوامہ منظور احمدنے سنیچر کو گرلز ہائر سکنڈری سکول ترال میں تعلیمی جائزہ میٹنگ منعقد کی، جس میں زون ترال کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہاں نے شرکت کی ۔ اس دوران اساتذہ کی جانب سے مختلف نوعیت کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ میٹنگ میں اساتذہ پر زور دیا گیا وہ سکولوں میں بچوں کے زیادہ سے زیادہ اندارج کو یقینی بنائیں۔اساتذہ نے یہاں مختلف علاقوں میں قائم سرکاری سکولوں میں جگہ اور عملے کی قلت جیسے مسائل کو اجا گر کیا ۔