ترال میں اوپن ساؤتھ کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد

سید اعجاز
ترال// اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ترال میں سوک ایکشن پروگرام 2022-23کے زیراہتمام انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم بجونی ترال میں جنوبی کشمیر پینک سلات چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔جس میں سوتھ رینج کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے مہمان خصوصی تھے ان کے ساتھ ایس ڈی پی او ترال، ڈی وائی ایس پی، ڈی اے آر، ایس ایچ او ترال کے علاوہ پینک سیلات کے اراکین بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں جنوبی کشمیر رینج کے مختلف حصوں سے مختلف عمر کے 160 شرکاء نے حصہ لیا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے معزز شائقین کھیل اور کھلاڑیوںسے بات چیت کی جنہوں نے چیمپئن شپ کی تقریب کو دیکھا۔انہوں نے جیتنے والوں میں میڈل/سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور تمام حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیے۔ انہوں نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور اظہار کیا کہ جموں و کشمیر پولیس علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی توانائی کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔