بیجنگ// چین نے کورونا وائرس کی تحقیقاتی رپورٹ پر امریکی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پہلے ہی عالمی ادارہ صحت کو نقصان پہنچا چکا ہے اور اب چین یا دیگر ممالک پر انگلی نہ اٹھائے۔ گزشتہ روز امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج پر گہری تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کورونا وائرس پھیلنے کے ابتدائی دنوں کا ڈیٹا بھی فراہم کرے۔ امریکی تحفظات پر چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو چین یا ان تمام ممالک پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے جو وبا کے دوران عالمی ادارہ صحت کی حمایت کرتے رہے ہیں۔امریکہ میں چینی سفارتخانے کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے امریکہ کے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا ۔