منجا کو ٹ //تحصیل انتظامیہ منجا کوٹ کی جانب سے دکانداروں کیساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس منعقدہ اجلاس کے دوران سیول اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران نے دکانداروں کو موجودہ صورتحال کے سلسلہ میں دکانداروں کوبیدار کیا ۔آفیسران نے دکانداروں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ رمضان کے دوران معیاری اشیاء کی فروخت کریں جبکہ موجودہ صورتحال کی نتاظر میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے قصبہ میں دکانوں کو کھولنے کیلئے اقات مقرر کریں جبکہ دوپہر دو بجے تک دائین جبکہ اس کے بعد بائیں جانب کی دکانیں کھولی جائیں ۔تحصیلدار اور ایس ڈی پی کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں دکانداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔