گول//گول سب ڈویژن کا مشہور گرم چشمہ تتا پانی جہاں پر سالہا سال سے غیر قانونی طور پر محکمہ مال کی اراضی پر عارضی ڈھانچے بنائے گئے تھے اور کئی مرتبہ پہلے بھی انتظامیہ نے یہاں پر غیر قانونی قبضہ کرنے سے لوگوں کو منع کیا تھا لیکن دس روز قبل انتظامیہ نے انہیں پندرہ اپریل کو مکمل بطور پر یہاں سے غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کرنے اور اُٹھانے کو کہا تھا اور آج تحصیلدار گول نثاق الفاروق گنائی کی قیادت میں محکمہ مال کی ایک ٹیم پولیس کے ہمراہ تتا پانی پہنچی جنہوں نے جے سی بی لگا کر یہاں پر غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا اور کچھ لوگوں نے خود ہی اپنے عارضی ڈھانچے ہٹائے تھے ۔ اس موقعہ پر تحصیلدارگول نثاق الفاروق گنائی نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر غیر قانونی طور پر قبضے کرنے والوں کو پہلے ہی نوٹس دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تتا پانی علاقہ سیاحتی نقشے پر آیا ہے جس وجہ سے یہ قدم اُٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب سرکار کس طرح کامنصوبہ بنایئے گا وہ آگے کی بات ہے ۔