عظمیٰ نیوز بیورو
سرینگر //خواجہ نقشبند صاحب سپورٹس سٹیڈیم رڈپورہ میں تاجہ مالا میموریل ٹی 20ٹورنمنٹ شدو مد سے جاری ہے۔ سنیچر کو ٹورنامنٹ کے تیسرے دن بیگ 11اور پونچھ 11کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پونچھ 11نے 106رنوں سے کامیابی حاصل کی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پونچھ 11نے مقررہ 20اور میں 236رن بنائے ۔ پونچھ 11کی جانب سے ٹکشے نے 44گیندوں پر 17چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 102رن سکور کئے ۔
پونچھ 11کے ہی محبوب شیخ نے 30گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44رن سکور کئے جبکہ پونچھ 11کے گروندر سنگھ نے 35گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے 34رن سکول کئے ۔ بیگ 11جواب میں 19اور میں 130رن بناکر آل آئوٹ ہوگئی اور اس طرح تیسرے میچ میں پونچھ 11نے کامیابی حاصل کی ۔