جموں //بی جے پی ایس سی مورچہ کے ریاستی صدر جگدیش بھگت کی قیادت میں ڈاکٹر امبیڈ کر چوک میں سوچھ بھارت مہم کا اہتمام کیا۔ اس موقعہ پر چوک میں امبیڈ کر کے مجسمے کو دودھ سے صاف کرکے اس پر پھولوں کا ہار ڈالا گیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں بھگت نے امبیڈ کر کی کاررکردگی کی ستائش کی جنہوں نے آزاد بھارت کو ذات پات سے پاک کرنے کے لئے کافی جد و جہد کی ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ا مبیڈ کر نے آئین ہند بنانے میں ایک اہم رول ادا کیا اور انکی زندگی پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں ایس سی مورچہ کے نائب صدر چمن انگرال، ریاستی جنرل سیکرٹری دھرمیندر کمار، آفس سیکرٹری جگدیش راج ،ریاستی سیکرٹری پنڈت موہن لعل، ایس سی مورچہ کے ضلع صدور منوہر لعل مینیا، تارا چند، رگھو نندن کمار، نگرمل، بشن لعل ، کرن کمار، رویندر سنگھ ، ترسیم لعل ،اشونی کمار، آدرش کمار، اور دیگران بھی تھے۔