عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//دہلی پبلک سکول سرینگر کی علیشباجیلانی نے بیچ گیمز2024میں دییومیںکانسی کاتمغہ جیتا ہے۔پین کیک سلاٹ میں فائٹ میںجسم کاہر انگ استعمال ہوتا ہے۔اس سے نہ صرف دفاعی بلکہ نفسیاتی طور بھی کیا جاتا ہے۔علیشباجیلانی جموں کشمیر کے فاتح ٹیم جس نے سونے کے تین اورکانسی کے پانچ تمغے حاصل کئے،کاحصہ تھی۔سکول کی پرنسپل شفق افشان نے علیشباکومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں علیشباپرفخر ہے جس نے کھیلوں میں سکول کا نام روشن کیا ہے۔سکول کے چیئرمین وجے در نے بھی علیشباکو مبارکباد دینے ہوئے کہا کہ دہلی پبلک سکول سرینگر اعلیٰ کارکردگی اور مقابلے کے عزم کیلئے جاناجاتا ہے۔ ہمیںخوشی ہے کہ علیشبا نے اس مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔