راجا ارشاد احمد
گاندربل //گاندربل میں یوتھ سروس اینڈ سپورٹس جموں کشمیر کی جانب سے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے بین صوبائی سطح باسکٹ بال مقابلے منعقد کئے گئے تاکہ کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے۔ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کے زیر اہتمام ان مقابلوں کا انعقاد گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ میں کئے گئے۔ہفتہ کے روز لڑکوں کے انڈر 19 کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیر صوبہ کے مختلف اضلاع سے 54 طلباء کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مقابلوں میں ضلع گاندربل فاتح بن کر ابھرا اور ضلع پلوامہ کو شکست دی۔مقابلوں کے دوران ضلع افسر گاندربل شیخ شفقت اقبال اور پرنسپل گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل ڈاکٹر ہرتیج سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کو کھیل کے بارے میں مفید مشورے اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو نیک خواہشات پیش کئے ۔اس موقع پر بہترین کھلاڑی اور ٹیموں کو مومنٹوز اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔