سرینگر//محکمہ انتظامی اصلاحات وعوامی شکایاتحکومت ہنداورجموں کشمیرانتظامیہ نے ایک مشق شروع کی ہے تاکہ بہترانتظامیہ کے نفاذ اور حکومت کے مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اضلاع کی سطح پربہترانتظامیہ کی پیمائش کی جائے اور اس کیلئے اشاریے اورانڈیکیٹرمنتخب کئے ہیں۔اس سلسلے میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے جمعہ کو (DARPG)کے سپیشل سیکریٹری کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی۔میٹنگ میں جموں کشمیرامپارڈ کے ڈائریکٹر جنرل سوربھ بھگت،ڈائریکٹر ٹرینگ امپارڈ ڈاکٹر ریواشرما،ڈائریکٹر جنرل اکنامکس واستیٹکس ،ڈائریکٹر جنرل بجٹ اوردیگراعلیٰ حکام موجودتھے۔فی الوقت 10ترقیاتی شعبے،58انڈیکیٹراور116ڈاٹا سیٹ ہیں جنہیں حکومت جموں کشمیر نے منظوری دی ہے ۔ہرایک ضلع سے اعدادوشمار کوجمع کرکے ہرایک انڈیکیٹر کو قومی اور جموں کشمیر کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک وزن دیاگیا۔شماریاتی ماڈل کو لاگو کرکے ضلع کی بہتر انتظامیہ کااشاریہ مرتب کیاگیا اوراضلا ع کی درجہ بندی کی گئی ۔