بھوانی میں والی بال ٹورنامنٹ کھیلا گیا

رمیش کیسر
نوشہرہ //راجوری ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت والی بال کے دو کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا۔والی بال کے ان مقابلوں کا انعقاد نوشہرہ کے بھوانی اور سندر بنی کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول باجابین میں کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ان دونوں کھیلوں کے مقابلوں کے فائنل میچوں میں ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ محمد رفیع گیری نے کھیلوں کے ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو سراہا۔انہوں نے علاقے کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ذہنوں کو کھیلوں کے ذریعے اپنے خیالات اور تخیل کو تلاش کرنے دیں۔انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ منشیات و دیگر سماجی برائیوں کو ترک کر کے کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔ان تقریبات میں پولیس افسران، فوجی افسران، سول سوسائٹی کے ارکان، پی آر آئی اور گاؤں کے لوگ بھی موجود تھے۔